Duration 1:14

دربار کے لگنے سے پہلے، دربان یہاں پر بکتے ہیں ۔ فلسفی 台灣

33 watched
0
2
Published 5 Aug 2023

دربار کے لگنے سے پہلے، دربان یہاں پر بکتے ہیں شاہوں کی بولی لگتی ہے، خاقان یہاں پر بکتے ہیں یہ ملک نہیں اک منڈی ہے، ہر جنس جہاں پر بکتی ہے ایمان یہاں پر بکتا ہے، انسان یہاں پر بکتے ہیں کرسی و قلم سب بکتے ہیں، منصف کی قیمت لگتی ہے انصاف یہاں پر بکتا ہے، فرمان یہاں پر بکتے ہیں دستار کی لمبائی سے قیمت کا اندازہ لگتا ہے درس و تدریس کی حرمت اور ادیان یہاں پر بکتے ہیں کچھ خواب دکھائے جاتے ہیں کچھ آس بندھائی جاتی ہے اور جھوٹے وعدوں میں لپٹے ارمان یہاں پر بکتے ہیں ہم شہرِ پناہ میں رہتے ہیں لیکن پھر بھی محفوظ نہیں کیونکہ ڈالر کے بدلے میں، نگران یہاں پر بکتے ہیں فلسفی

Category

Show more

Comments - 0