Duration 1:50

ملک بھر کی طرح پیرمحل میں کرسمس کی تقریبات آغاز ہوگیا 台灣

54 watched
0
0
Published 24 Dec 2020

پیرمحل ملک بھر کی طرح پیرمحل میں کرسمس کی تقریبات آغاز ہوگیا ملک بھر کی طرح پیرمحل میں کرسمس کی تقریبات آغاز ہوگیا کھتیولک چرچ میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل رانا غلام مرتضی، چیئرمین مارکیٹ حاجی محمد شریف، فارد طاہر رؤف ،چئیرمین پریس کلب پیرمحل میاں اسد حفیظ ،ماسڑ بشیر ،شہباز سہوترا اور دیگر مسیحی برادری نے مل کر کیک کاٹا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل رانا غلام مرتضی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے عوام کو کرسمس اور حضرت عیسیٰ ؑ کی ولادت کے مبارک موقع پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارے دین نے رواداری اور محبت کا درس دیا ہے لہٰذا ہمیں اپنی دینی تعلیمات پر صحیح معنوں میں عمل کرنا چاہیے۔ اس وقت ضرورت یہ ہے کہ حضرت محمد ﷺ اور حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات اور پیغامات پر عمل کیا جائے، اس سے نہ صرف نفرتوں کا خاتمہ ہوگا بلکہ دنیا میں امن قائم ہوجائے گا۔ فارد طاہر رؤف نے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا پیغام تمام انسانوں کے لیے محبت کا پیغام ہے ان کے پیغام کو عام کرکے ہم نفرتوں کو مٹا سکتے ہیں انہوں نےکہاکہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے جس میں اقلیتی برادری کو مکمل حقوق حاصل ہیں پیرمحل اور گرد ونواح میں مسیحی برادری کرسمس ڈے منانے رہے ہیں اور گرجاگھروں اور گھروں کو سجانے کا کام جاری ہے میاں اسد حفیظ دنیا نیوز پیرمحل

Category

Show more

Comments - 0